سوال 6984
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فجر کی نماز کے بعد سجدہ تلاوت کر سکتے ہیں؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
سجدہ شکر، سجدہ تلاوت کسی بھی لمحہ منع نہیں، نہ ہی اس کے لیے باوضو ہونا شرط ہے۔ ممنوع اوقات صرف غیر سببی نوافل کے لیے ہیں۔
[وضاحت کے لیے العلماء ویب سائیٹ پر سوال: 3699 کا جواب دیکھیں]
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ
اس سلسلے میں جمہور فقہاء کا مذہب قوی تر اور افضل ہے کہ سجدۃ تلاوت ممنوعہ اوقات میں نہیں کیا جا سکتا، نیز اس کے لیے قبلہ رو اور باوضو ہونا ضروری ہے۔
فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ
اگر تلاوت بغیر وضو کے ہو سکتی ہے تو سجدہ تلاوت بھی بغیر وضو کے ہو جانا چاہیے۔
فضیلۃ الباحث طارق رشید وہاڑی حفظہ اللہ
شیخ عبد المنان نورپوری رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ: “سجدہ تلاوت رکھتا ہے حکم تلاوت”
جس طرح تلاوت کے لئے وضوء قبلہ وقت شرط نہیں بعینہ سجدہ تلاوت کے لئے بھی یہ سب شرط نہیں ہے۔
فضیلۃ الباحث کامران الٰہی ظہیر حفظہ اللہ



