سوال (1679)

کیا فوت شدگان کی طرف سے کی گئی قربانی صدقہ شمار ہوگا یا قربانی شمار ہوگی ؟

جواب

براہ راست میت کی طرف سے قربانی کرنا ثابت نہیں ہے ، اگر کوئی کرتا ہے تو اس کو پورا گوشت صدقہ کرنا چاہیے ، امام عبداللہ بن مبارک کا جامع الترمذی میں یہی فتویٰ ہے ، جو میت کی طرف سےقربانی کو جائز قرار دیتے ہیں وہ بھی صدقہ پر ہی قیاس کرتے ہیں ، کوشش یہ کریں کہ اگر آپ نے قربانی کرلی ہو تو گوشت کو تقسیم کردیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ