سوال (6227)

کیا غار کے اندر رحمت کا فرشتہ نہیں آیا تھا وحی لیکر، اس کی وجہ پتھر پر کتا نما بت بنا تھا اس لئے وہاں رحمت کا فرشتہ نہیں آیا تھا۔۔۔کیا یہ واقعہ سچا ہے۔
اور اگر گھر میں بچوں کے کپڑوں پر ویسے ٹوپی پر کوئی تصویر وغیرہ بنی ہوتی کوئی جانور یا کارٹون وغیرہ یا گڑیا وغیرہ کی زیادہ تو لڑکیوں کی کپڑوں پر بنی ہوتی ہیں۔
تو کیا اب اس گھر میں رحمت کا فرشتہ نہیں آئے گا۔ کیونکہ وہ تصویر بنی ہے؟ شیخ محترم رہنمائی فرمادیں۔

جواب

غار حراء میں آکر اقرا کا پیغام دینا یہ تو صحیح البخاری میں ثابت ہے، اس کے مقابلے میں جو روایت ہے، وہ شاذ ہوگی۔ اس کو روایت کو مرجع و مصدر کے ساتھ لائی جائے، ہمارے سامنے ایسی کوئی روایت نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ