سوال (2656)
اگر ایک موحدہ عورت ہے، جس کا جنازہ بھی موحد عالم دین نے پڑھایا ہو، کیا اس کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنا ضروری ہے؟
جواب
غائبانہ نماز جنازہ کو کوئی بھی ضروری قرار نہیں دیتا ہے، نماز جنازہ خود فرض کفایہ ہے، اگر کوئی اس کو ضروری قرار دیتا ہے تو غلط ہے، باقی اگر موحد عورت تھی، اگر کوئی اس کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھنا چاہ رہا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ