سوال (6153)
کسی سے کوئی بچہ لے کر پالا ہو ان کے بارے میں پردے کے کیا احکام ہیں؟ کون کون پردے کریں گی، سوتیلی ماں بھی پردے کرےگی؟
جواب
گود لیا بچا یا بچی اس کے ساتھ اگر دو سال کے اندر رضاعت کا سلسلہ قائم نہیں ہوا ہے، تو بلوغت کے بعد پردے کے احکام لاگو ہونگے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




