سوال (490)
شیخ صاحب آج میں نے عصر کی جماعت کروائی تھی ، جوراب پہنی ہوئی تھی ، تو ایک دوست نے مجھے ایک فارم دیا ہے کہ جرابوں کے اوپر مسح جائز نہیں ہے ، اہل حدیث علماء کے فتاوی جات ہیں ، اس کے اوپر اور احادیث بھی نوٹ کی ہوئی ہیں تو برائے کرم مجھے اس کا جواب چاہیے ؟
جواب
اس میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ، ہمارے ہاں علم و تحقیق کا میدان وسیع ہے ، جس عالم کو جو موقف دلیل کی رو سے راجح یا بہتر معلوم ہوا اس نے اس پر عمل کرلیا اور فتوی دے دیا ہے ۔ ہم دونوں کو درست کہتے ہیں۔ دونوں نے دلیل پر عمل کیا ہے ۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
رقیق یعنی پتلی کاٹن کی جراب پر مسح کا اختلاف تو ہے ، لیکن مطلقا جراب پر مسح کی مخالفت اور مناظرہ درست نہیں ہے ۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ