سوال (539)

کیا حجام کی کمائی حرام ہے جو داڑھی کاٹتا ہو اور کیا پھر ایسے حجام کو اپنی دکان کرائے پر دینا بھی حرام ہے ؟ اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔

جواب

جی داڑھی اپنی مونڈنا یا کسی کی مونڈنا دونوں ناجائز کام ہیں، اور ایسے شخص کو دکان کرائے پر دینا درست نہیں!
ارشادِ باری تعالی ہے:

“وَتَعَاوَنُـوْا عَلَى الْبِـرِّ وَالتَّقْوٰى ۖ وَلَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْـمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ وَاتَّقُوا اللّـٰهَ ۖ اِنَّ اللّـٰهَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ”.[سورۃ المائدہ:2]

«ایک دوسرے سے تعاون کرو نیکی اور بھلائی کے کاموں میں، اور گناہ کے کاموں میں ایک دوسرے کا تعاون نہ کرو»

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ