سوال           (290)

ھجری سال مسلمانوں کا عیسوی سال مسیحیوں کا کیا  یہ تفریق شرعی کے اعتبار سے  درست ہے ؟

جواب

  ھجری یا قمری ہمارا اور عیسوی عیسائیوں کا اس انداز میں میں نے کہیں پڑھا اور دیکھا تو نہیں ہے البتہ ہمارے اہل علم اس طرف گئے ہیں کہ قرآن و سنت میں جو احکامات ہیں عورت کی عدت ، رمضان ، عبد الفطر اور عید الاضحیٰ میں قمری تاریخوں کا اعتبار کیا گیا ہے ، کچھ معاملات سورج سے چلتے ہیں جیسے نمازوں کے اوقات وغیرہ ۔ البتہ میں اس نتیجے  پر پہنچا ہوں کہ ھجری تاریخ کی بنیاد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں رکھی گئی تھی ، باقی ہوسکتا ہے کہ عیسوی تاریخ کی بنیاد عیسائیوں نے رکھی ہو ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ