سوال (2084)

کیا حمار وحشی سے مراد زیبرا ہے؟ اور اس کی حلت کے متعلق کیا حکم ہے؟

جواب

جی حمار وحشی سے زیبرا مراد ہے اور یہ حلال ہے، صحیح بخاری کی روایت میں ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے حمار وحشی کا شکار کیا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اس کا گوشت پیش کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کھایا تھا۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

صرف گھریلو گدھے حرام ہیں۔
حلت و حرمت کے بنیادی اصول وقواعد معلوم ہوں تو پہچان کرنا آسان ہو جاتا ہے۔
(1) : جن کی حرمت واضح ہے وہ سب حرام ہیں سوائے بعض استثناء کیے گئے کہ(جیسے بہے ہوئے خون سے تلی مستشنی ہے، مردار سے مچھلی، ٹڈی مستشنی ہے)
(2) : جنہیں قتل کرنے کا واضح حکم ہے ۔
(3) : جنہیں قتل کرنے سے منع کیا گیا ہے ۔جیسے مینڈک
(4) : ہر کچلی والا جانور جیسے خنزیر، شیر، چیتا، کتا وغیرہ
(5) : ہر پنجے سے شکار کرنے والا پرندہ جیسے چیل ، باز ، شکرا اور جو ان جیسے پرندے ہوں
(6) : جن پر غیر الله کا نام لیا جائے وہ حلال ہونے کے باوجود حرام ہے۔
(7) : حلال رزق کو حرام طریقے اور ذریعہ آمدنی سے حاصل کرنا جیسے کاہن، زانیہ کی کمائی
یاد رہے حلت وحرمت کا اختیار صرف رب العالمین کو ہے یا وحی الٰہی کی بنیاد پر جسے نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم حرام و حلال قرار دیں وہ بھی حرام ہے و حلال ہیں۔ باقی کسی بشر کو حق نہیں کے وہ حلال وحرام کے فتوی جاری کرتا پھرے کہ فلاں اور فلاں حرام ہے
والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ

اصل سوال تھا کہ کیا حمار وحشی زیبرا ہے یا کوئی اور جانور؟

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ

شیخ الحدیث حافظ محمد امین صاحب (شارح سنن نسائی) کے مطابق حمار وحشی سے مراد نیل گائے ہے۔ پاؤں گدھے کے مشابہ ہونے کی وجہ سے اسے حمار وحشی کہا جاتا ہے۔

فضیلۃ الباحث عمیر الیاس حفظہ اللہ

حمار وحشی کو ہمارے ہاں اردو میں کیا کہتے ہیں، زیبرا یا نیل گائے، کیونکہ بعض احباب حمار وحشی زیبرے کو اور بعض نیل گائے کو قرار دیتے ہیں۔ صحیح یا راجح کیا ہے؟

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

حمار وحشی کی اقسام میں سے زیبرا بھی ہے اور بقرہ وحشیہ میں نیل گائے شامل ہے، جسے عربی میں المھا اور الوضیحی کہا جاتا ہے۔
شیخ محترم میں یہ سمجھا ہوں ، باقی کبار مشائخ راہنمائی فرمائیں گے۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

گائے اور گدھے میں بہت فرق ہے۔۔۔ بانسبت زیبرے کے۔۔۔ پہلی بات کے زیبرے کے گدھے کی طرح سینگ نہیں ہوتے جبکہ نیل گائے کے سینگ ہوتے ہیں۔
دوسری بات اہل لغت نے اس کی علامات میں “المخطط” ذکر فرمایا ہے ۔۔۔ جو کہ زیبرے کی علامت ہے۔
تیسری بات گوگل الحمار الوحشی پر صرف زیبرے کی تصاویر دیکھا رہا ہے۔
چوتھی بات کہ نیل گائے کو البقرۃ الوحشی کہتے ہیں ناکہ الحمار الوحشی۔
اس لیے حمار وحشی سے مراد زیبرا ہی ہے۔

فضیلۃ الباحث محمد محبوب اثری صاحب حفظہ اللہ