سوال (6113)
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے کے بارے میں کیا نکاح کے دوران عورت سے یا اس کے ولی سے پوچھنا ضروری ہے کہ اپ کا نکاح فلاں کے ساتھ اتنے حق مہر کے عوض کیا گیا ہے اپ کو قبول ہے اس کی شرعی کیا دلیل ہے؟
جواب
یہ فرض کے درجے میں تو نہیں ہے، کیونکہ دلائل استحباب کی طرف اشارہ کرتے ہیں، البتہ قرائن واضح ہوں کہ دونوں پارٹیوں اور فریق کو پتا ہے کہ کون ہیں، حق مہر کتنا ہے، ایجاب و قبول استحباب کے درجے میں ہے، اگر وہ پوچھ کچھ پہلے ہوچکا ہے، تو نکاح کے وقت واجب کے درجے میں نہیں ہے، اگر علم میں ہی نہیں ہے تو پھر واجب کے درجے میں ہوجائے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




