سوال (131)

 

اگر امام بھول کر تیسرا سجدہ کررہا ہو اور مقتدی کو یاد ہو کہ یہ تیسرا سجدہ ھے تو اس صورت میں امام کی اقتداء کرتے ہوئے یہ بھی تیسرا سجدہ کرے گا ؟

جواب:

مقتدی سبحان اللہ کہہ کر امام کو یاد کرائے ، بصورت دیگر امام کی اقتداء کرتے ہوئے سجدہ کرے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ

اگر مقتدی کو یقین ہے کہ یہ سجدہ زائد ہے تو وہ امام کی اقتدا نہیں کرے گا ، اگر جانتے ہوئے بھی تیسرا سجدہ کرتا ہے تو مقتدی کی نماز باطل ہے ،اگر مقتدی مسئلہ سے ناواقف ہے تو پھر وہ معذور ہے ۔

فضیلۃ الشیخ داؤد اسماعیل حفظہ اللہ