سوال (6440)

شیخ کیا ہم اس بارے میں دعا کرسکتے ہیں کہ اللہ ہمیں امام مہدی علیہ السلام کے لشکر میں شامل فرمائے؟

جواب

سلف صالحین اور خیر القرون میں ایسی کسی دعا کا ثبوت نہیں ملتا، ہاں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم دجال کے فتنے سے محفوظ رہنے کی دعا مانگتے تھے، اس سے یہ استیناس کیا جا سکتا ہے کہ دجال سے بچنے اور مہدی اور عیسی علیہ السلام کے ساتھ کی دعا کر لی جائے۔ بظاہر یہی محسوس ہوتا ہے کہ ان تکلفات سے بچا جائے، کیونکہ اس کا ایک مفہوم یہ بھی نکلتا ہے کہ ہم مہدی اور عیسی علیہ السلام کے جلد آنے کی دعا کر رہے ہیں، تبھی تو ان کے لشکر میں شریک ہوں گے۔ ایسی کسی دعا کو حرام یا بدعت تو نہیں کہا جا سکتا، لیکن بظاہر یہ غیر ضروری تکلف ہے۔ واللہ اعلم.

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ