سوال (1345)

جانیوالے ، آنیوالے ، کیطرف ، جسطرف ، اسطرف ، جائیگی ، جسکے ، اسکے ، کیساتھ ، آپکی ، کیلئے کیا ان الفاظ کو اس طرح ملا کر لکھنا درست طریقہ ہے۔ یا الگ الگ کر کے لکھنا درست ہے ؟

جواب

یہ املاء کا انداز ہے ، اکٹھے لکھا جا سکتا ہے ، مگر بہتر ہے کہ الگ الگ ہی لکھا جائے ، بعض الفاظ ہمیشہ اکٹھے ہی لکھے جاتے ہیں اور ہمارے نئے دور کے پڑھے لکھے نوجوان ان کی اصل سے واقف ہی نہیں ہیں۔ مثلا تندرست یہ لفظ سب نے اسی طرح لکھا دیکھا ہے ، اس کی تحلیل کی جائے تو یوں بنتی ہے ، تند – رست
اب تند کیا ہے اور رست کیا ہے ، کچھ بھی مطلب نہیں بنتا ہے ، اس کی اصل تن ۔ درست ہے ، اب مفہوم بالکل واضح ہے ، میں تو اسے الگ الگ ہی لکھتا ہوں ، اسی طرح گمراہ کو میں ھمیشہ گم راہ لکھتا ہوں ، عام طور پر کمپوزر اس پر حیرانی کا اظہار کرتے ہیں۔ میرا اصرار ہوتا ہے کہ یہی انداز درست اور اصح ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ