سوال (5918)

کل ایک ڈاکٹر صاحب سے ملاقات ہوئی انہوں نے کہا شوگر والے بندے جو انسولین لگاتے ہیں ان کو انسولین نہیں لگانی چاہیے وہ خنزیر سے بنتی ہے حرام ہے خنزیر حرام ہے اس کے بارے میں کیا حکم ہے لگا سکتے ہیں یا نہیں؟ رہنمائی فرمائیں، قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت کریں۔

جواب

میرا چونکہ کچھ حکماء، اطباء کے ساتھ بھی تعلق ہے، اُن کا بھی کہنا یہی ہے کہ یہ انسولین سے گریز کرنا چاہیے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اگر انسولین نہ لگائیں، تو پھر کیا کریں؟ اس کے لیے پھر کچھ مختلف طریقہ کار ہیں۔ ربِ کائنات نے ہمارے جسم کے اندر ایسا سلسلہ رکھا ہوا ہے کہ ہمارا جسم بذاتِ خود شُوگر کو کنٹرول کرتا ہے، قابو کرتا ہے۔ تو اُس سلسلے کو متحرک کیا جائے، تو انسولین کی ضرورت پیش نہیں آتی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ