سوال (2004)

ایک شخص سات لاکھ روپے دودھ کے کام کی بندھی میں انویسٹ کرتا ہے اور دوسرا پارٹنر اسے فی ٹنکی 200 روپے دیتا ہے، پارٹنرشپ کی یہ صورت جائز ہے یا منافع فکس کرنا درست نہیں ہے۔

جواب

یہ تو فکس منافع محسوس ہو رہا ہے، جو کہ سود کے زمرے میں آتا ہے، کاروبار تجارت میں حصہ داری نفع و نقصان کی بنیاد پر ہونی چاہیے نہ کہ فکس ہونا چاہیے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ