سوال (2119)
ہم نے جو فصل لگائی ہے، اس میں نقصان ہوا ہے، مطلب جو خرچہ فصل لگانے پر آیا ہے، وہ بھی مکمل نہیں ہو رہا ہے اس میں سے ، تو کیا اب اس فصل کا عشر بنتا ہے؟
جواب
عشر کی رعایت نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
فصل اگر اپنی مقدار کو پہنچ گئی ہے تو عشر بنے گا، اب خرچہ زیادہ آیا ہے یا کم آیا ہے، یہ ایک الگ بات ہے، فصل تو اپنی مقدار تک چلے گئی، عشر میں کوئی رعایت نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ