سوال (1180)
کیا اعتکاف بالغ ہی بچہ بیٹھ سکتا ہے یا پھر نابالغ بھی بیٹھ سکتا ہے ؟
جواب
اعتکاف پر بیٹھنے کے لیے بالغ اور نا بالغ کی کوئی شرط نہیں ہے ، اور نہ ہی کوئی عمر کی قید ہے ، حج فریضہ ہے وہ بھی بچے کی طرف سے ہو سکتا ہے ، اعتکاف تو نفل ہے ، بچے روزہ رکھتے ہیں تو اعتکاف بھی کر سکتے ہیں ، بس جو آدابِ مسجد ہیں ، ان کو ملحوظ رکھیں ، اور انتظامیہ اجازت دے تو ٹھیک ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ