سوال (1086)

ایک شخص نے اپنی بیٹیوں کی شادی کے لئے جہیز کاسامان خریدا ہے تو کیا ایسے سامان پر زکاۃ ہوگی ؟ بیٹیوں کی شادی کے لیے زیورات خریدے اس نیت سے کہ جب ان کی شادیاں ہونگی تب بیٹیوں کو دے دوں گا تو کیا ایسے زیورات پر زکاۃ بنتی ہے؟ اور زکاۃ ادا کرنا کس کے ذمہ ہوگا گھر کے سربراہ کے ذمہ یا ان بیٹیوں کے ذمہ جن کے لیے زیور خریدا گیا ہے؟

جواب

جہیز کا سامان ضروریات زندگی کے سامان سے ہے اس پر زکاۃ نہیں ہے۔
زیورات کی زکاۃ میں اختلاف ہے جو خواتین اپنے پہننے کے لئے استعمال کرتی ہیں اس پر زکاۃ ہے یا نہیں۔
برصغیر کے علماء اس کے قائل تھے جبکہ علماء عرب قائل نہیں۔
فائدہ : الالبانی رحمہ اللہ ویسے ہی عورت کے لئے بھی سونے کو حرام سمجھتے ہیں۔
صحیح بات یہی معلوم ہوتی ہے یہ زکاۃ نہیں ہے ، دوسرا اگر کوئی قائل ہے تو، اس میں نصاب کا اعتبار ہوگا۔ اور زکاۃ وہ ادا کرے گا جس کی ملکیت میں ہے ۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ