سوال (5370)

کیا جنازہ میں پہلی صف کا زیادہ اجر ہے؟

جواب

کوئی واضح نص میرے ذہن میں نہیں ہے کہ جنازے کا ذکر اس اعتبار سے ہوا ہے، دلائل کی رو سے سلفی حضرات کے ہاں یہ ایک مکمل نماز ہے، باقاعدہ نماز ہے، صرف رکوع اور سجود کو استثناء کیا گیا ہے، نماز ہے تو پھر پہلی صف اولی ہے، جو اہتمام کرتے ہیں، ان شاءاللہ ان کو اجر ملے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ