سوال (5510)

کیا جس جگہ (ملک) بچہ پیدا ہو، اسی جگہ عقیقہ کرنا چاہیے یا کسی دوسری جگہ بھی عقیقہ ہو سکتا ہے؟

جواب

عقیقے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ عقیقہ وہاں کریں، جہاں بچہ پیدا ہوا ہے، اگر کوئی کرتا ہے تو دلیل اس کے ذمے ہے، وہ ان شاءاللہ کسی کے پاس نہیں ہے، عقیقے کے لیے ہمارے ان مسلمان بھائیوں کو مشکل پڑتا ہے، جو غیر مسلم ممالک میں رہتے ہیں، اس لیے وہاں جانور خریدنا، پھر اس کو کاٹ کر تقسیم کرنا یہ کوئی چھوٹا سا عمل نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ