سوال (6311)

کیا جنات انسان پر آسکتے ہیں؟

جواب

یہ ایک حقیقت ہے کہ انسان میں جن داخل ہو سکتے ہیں، اس پر اجماع ہے، البتہ کچھ لوگوں نے معتزلہ وغیرہ نے انکار کیا ہے، باقی کیس کو دیکھنے کے بعد فیصلہ کریں گے، کیونکہ جھوٹے کیس بہت آتے ہیں، اس لیے “رب اعوذبك من همزات الشيطان و رب اعوذبك ان يحضرون”
ان کے وسوسے اور حاضری سے پناہ مانگی گئی ہے، حاضری سے مراد ٹچ کرنا اور داخل ہونا ہے، لیکن دیکھنا پڑتا ہے کہ حاضری اصلی یا نقلی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ