سوال (6066)

اگر جوتا پہن کر جنازہ پڑھنا ہے تو اگر گندگی لگی ہے جوتے کے نیچے تو اسکو مٹی پر رگڑ کر پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
آج کل نیچے سے جوتے کے ڈیزائن وغیرہ ہوتے ہیں تو گندگی نہیں اترتی تو کیا اس صورت میں بھی جوتے کو مٹی پر رگڑ کر پڑھ سکتے ہیں یا اتارنا ضروری ہے؟

جواب

جوتا جیسا بھی ہو، ڈیزائن والا ہو یا سادہ، گندگی جب تک رہے گی، تب تک نماز نہیں ہوگی، اس کو صاف کرنا ضروری ہے، خواہ پانی سے ہو، یا مٹی سے، شریعت نے ایک اس دور میں سہولت دی تھی، شاید اس لیے کہ سادے تھے، مٹی سے رگڑنے کی آج بھی اجازت ہے، لیکن جب نجاست کے زائل ہونے کا یقین نہیں ہے تو وہ پاک نہیں ہے، جب پاک نہیں ہے تو ناپاک جوتے کے ساتھ نماز کیسے ہوگی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ