سوال (6420)
فتح مکہ کے دن ایک عظیم منظر د منظر دیکھا گیا کہ کبوتروں نے سرکار دو عالم طی یا اللہ پر سایہ کیا آپ صلی علیہ السلام نے ان پر رحمت کی دعا فرمائی اور ان کی نسل میں برکت کی دعا بھی عطا کی روایتوں میں آتا ہے کہ آج بھی جو کبوتریں مسجد حرام میں نظر آتی ہیں وہیں کی نسل ہیں انہیں اذیت دینا بھگانا یا نقصان پہنچانا منع ہے؟
جواب
صحیح سند سے تو ایسا کچھ ثابت نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
فتح مکہ کی تفصیل کتب احادیث میں موجود ہے۔مگر اس طرح کا کوئی واقعہ ہمارے علم میں نہیں ہے ۔
رہی بات نقصان کی تو وہ عذر شرعی کے بغیر کسی بھی ذی روح چیز کو پہنچانا جائز نہیں ماسوائے ان چیزوں کے جنہیں مارنے کا حکم موجود ہے یا وہ موذی ہیں۔
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ




