سوال (1105)

حالت روزہ میں جماع کرنے کی صورت میں جو کفارہ واجب ہوتا ہے کیا اس میں ساٹھ مسکین کو کھانا کھلانا ضروری ہے یا ساٹھ دن ایک مسکین کو کھانا کھلا دیں ، کیا وہ کھانا مدرسے کے طلبہ کو کھلایا جاسکتا ہے؟؟

جواب

سیدنا انس بوجہ ضعف روزے رکھنے سے قاصر تھے تو انہوں نے تیس مساکین کو ایک ہی وقت بلا کر اکٹھے کھانا کھلادیا تھا۔ اسی طرح روزہ توڑنے کی صورت میں ساٹھ مساکین کو کھانا کھلانا ہے تو ساٹھ مساکین کو اکٹھے بلا کر بھی کھلایا جا سکتا ہے ۔ مدرسے کے طلبہ بھی مساکین ہی ہوتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

اگر آدمی کی گنجائش اور آسانی پر ہے ، اگر طاقت رکھتا ہے تو پہلی فرصت میں سب مساکین کو کھلا دے اور اگر طاقت نہیں تو جیسے جیسے گنجائش بنتی جائے ادا کرتا جائے۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ