سوال (1093)

خرگوش حلال ہے؟

جواب

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اس کے گوشت کو تناول فرمایا ہے، حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے ایک خرگوش کا پیچھا کیا، لوگ اس کے پیچھے دوڑے اور تھک گئے، آخر کار میں نے اسے پکڑ لیا اور اسے حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس لایا، انہوں نے اسے ذبح کیا اور اس کی دونوں رانیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیش کیں تو آپ نے انہیں قبول فرمایا۔[صحیح البخاری:5535]
اس کے علاوہ دیگر احادیث سے بھی اس کے حلال ہونے کا ثبوت ملتا ہے۔

فضیلۃ الباحث اسداللہ بھمبھوی حفظہ اللہ