سوال (769)

قانون: جج فیصلہ کر کے خلع کا حکم دیتا ہے ، سیکرٹری یونین کونسل صلح کرواتا ہے یا فسخ نکاح کرتا ہے۔ جج نکاح نہیں توڑتا سیکرٹری خود سے فیصلہ نہیں کرتا ہے ، کیا خاتون جج فسخ نکاح کا حکم دے سکتی ہے؟

جواب

سلفی علماء عدالت کے دیے ہوئے خلع یا فسخ کو تسلیم کرتے ہیں ۔ اگر عدالت اپنی کاروائی پوری کرے ، تو اصل فیصلہ قانون یا عدالت ہے ، یا یوں کہیں کہ حاکم وقت کا ہے۔ مرد ہو یا عورت وہ حاکم وقت کے فیصلے کی نیابت کر رہے ہوتے ہیں ، لہذا فیصلہ مرد سنائے یا عورت، مضر نہیں۔ ان شاءاللہ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ