سوال (5294)
کیا خودکشی کرنے والا جنت میں جائے گا؟
جواب
ایسے شخص کے لیے جہنم کی وعید ہے، لیکن تمام ادلہ کو جمع کرنے کے بعد یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ اگر وہ موحد اور متبع السنت ہے تو وہ جہنم میں داخل ہو سکتا ہے، لیکن ایسا شخص جہنم میں ہمیشہ نہیں رہے گا، اللہ تعالیٰ کی مشیت کے تحت جائے گا، سزا پوری کرنے کے بعد وہ جہنم سے نکل جائے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ