سوال (5834)

ایک شخص نے بیوی کو مختلف اوقات میں دو طلاقیں دی اور رجوع کر لیا، اب بیوی نے خلع کا دعویٰ دائر کر دیا ہے، اگروہ خلع لے لیتی ہے۔ تو کیا ایک طلاق باقی ہے رجوع کی گنجائش ہے یا معاملہ ختم؟

جواب

خلع فسخ نکاح ہے، خلع کا مرد کے طلاق سے کوئی تعلق نہیں ہے، دوبارہ تجدید نکاح کے ذریعے مل سکتے ہیں، اس کے بعد مرد کی ایک طلاق کی گنجائش باقی رہے گی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ