سوال 6975
السلام علیکم
کیا خطبہ عید پر عصا، لاٹھی پکڑنا سنت ہے؟ راہنمائی فرما دیں جزاکم اللہ خیرا
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
صراحتاً تو کوئی بات مستحضر نہیں ہے، البتہ عمومی طور پہ جو خطبہ جمعہ کی روایات ہیں، اس میں عصا کا ذکر ہے۔ تو یہاں بھی خطبہ ہوتا ہے، تو اسی سے اس مسئلے کو اخذ کیا گیا ہے۔ مستحب عمل ہے، جمعہ کا دن ہو یا عید کا خطبہ ہو۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ



