سوال (1364)

آج کل لوگ جعلی نوٹ بہت زیادہ چلاتے ہیں ، جو بندہ احتیاط کرے بھی تو کہیں نہ کہیں سے اس کے پاس آہی جاتا ہے ، تو کیا ایسا شخص جس کے پاس جعلی نوٹ آیا کیا وہ آگے جعلی نوٹ چلا سکتا ہے؟ بعض اوقات کاروباری سطح پر کچھ کمپنیاں اپنی ذمہ داری پر خود ایسے نوٹ لے لیتی ہیں کہ ہم آگے چلا لیں گے ، تو ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

اگر تو نوٹوں کی پہچان نہیں، لہذا جس طرح آپ کے پاس جعلی آیا، اسی طرح آگے چلا گیا، تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ لیکن اگر آپ کو پتہ چل جاتا ہے کہ میرے پاس فلاں فلاں نوٹ جعلی آ گئے ہیں، تو انہیں اسی طرح آگے چلا دینا یہ دھوکہ دہی اور خیانت کے زمرے میں آتا ہے، جو کہ جائز نہیں۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ