سوال (6383)
ایسا کوئی واقعہ ہے، کسی صحابی کا داڑھی کا صرف ایک بال تھا؟
جواب
ہمارے علم میں تو ایسی بات دلائل کی روشنی میں نہیں ہے، لیکن سنی ہوئی ہے، باقی صحابی قیس بن سعد رضی اللہ عنہ کے چہرے پر بال نہیں تھے، ان کی داڑھی نہیں تھی، یہ اہل علم نے ذکر کیا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




