سوال (6292)
ایک بھائی کا اعتراض ہے: آمین بالجہر کے متعلق جتنی روایات ہیں تمام میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اونچی آمین کہنے کا ذکر ہے۔ کیا کسی صحابی/مقتدی نے بھی اونچی آمین کہا ہے؟ اسکا ذکر کسی حدیث میں ہے؟
جواب
سوالات کرنا اچھی بات ہے، لیکن آج علماء اور عوام اس بات سے نہیں نکل پائے ہیں، آمین ہے یا نہیں، امام کہے گا یا مقتدی بھی، جھر یا سر ہے، جب “اذا امن الامام فامنوا” نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حکم دیں، صحابہ کرام خاموش رہیں، بڑی عجیب بات ہے، امام کی آمین کا پتا ہی اس وقت چلے گا، جب وہ زور سے کہے گا، مقتدی اقتداء کا پابند ہے، وہ بھی لا محالہ زور سے کہے گا، مسجد کے اندر گونج کا پیدا ہونا یہ بھی حدیث سے ثابت ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




