سوال (4942)

مجھ سے کچھ احباب نے یہ سوال پوچھا ہے کہ یہ جو احادیث کی کتابیں ہیں، یہ تاریخی کتابیں ہیں یا مذہبی تو کیا یہ کوئی گروہ ہے جو اس طرح کے عقائد رکھتا ہے اور ساتھ ان کے سوال کی بھی وضاحت فرما دیں ویسے میں نے جواباً ایک شخص کو کہا کہ یہ احادیث کی کتابیں پڑھتا اور عمل کون کرتا ہے ان پر؟ تو کہتا ہم مسلمان،تو میں نے کہا پھر مزید وضاحت کی ضرورت باقی نہیں رہی ہوگی تو وہ خاموش ہو گیا ہے؟

جواب

حدیث کا منکر اس کو مذہبی داستانیں بناتے ہیں، جیسے حبیب الرحمٰن کاندھلوی نے کتاب لکھی تھی، فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ نے ان کا تعاقب کیا تھا، موجودہ دور میں غامدی نے یہ بات کی ہے کہ یہ تاریخی باتیں ہیں، امام بخاری رحمہ اللہ کا ٹائٹل تو دیکھیں، جو انکار حدیث کی طرف مائل ہیں وہ کافروں کی طرح احادیث کو قصے کہانیاں کہتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ