سوال 6959

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ مشائخ کیا لکڑی کے تاج پوش پے نماز درست ہے؟ راہنمائی فرمائیں

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
باوقتِ ضرورت نماز کسی بھی چیز پر ہو سکتی ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے اس مسئلے کا اثبات کیا ہے کہ نماز زمین کے علاوہ کسی اور چیز پر ادا کرنا جائز ہے۔ شوقیہ کوئی نہیں پڑھتا اور ہر کسی کا اپنا ایک طریقہ کار یا ضرورت ہوتی ہے، کرسی پہ ہے تو کرسی پہ ہے، جہاز کی سیٹ پر ہے تو جہاز کی سیٹ پر ہے، کشتی میں ہے تو کشتی میں ہے، تو اسی طرح یہ مسئلہ ہے۔ بیڈ کے اوپر تخت کے اوپر نماز جائز ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ