سوال (5882)
امام بخاری رح نے اپنی کتاب میں صحیح بخاری میں بائیس روایات ثلاثیات ذکر کی ہیں اور بخاری شریف کی یہی روایات اعلی درجہ کی شمار کی جاتی ہیں جن میں سے بیس روایات کے راوی حنفی مسلک کے تھے؟
مکی بن ابراہیم سے گیارہ روایات لی ہیں یہ امام اعظم کے شاگرد رشید تھے بصرہ میں ابوعاصم النبیل الضحاک سے چھ روایات لی ہیں یہ نہ صرف امام صاحب کے شاگرد ہیں بلکہ شرکاء تدوین فقہ حنفی میں سے ہیں محمد بن عبداللہ انصاری سے تین روایات لی ہیں جو بقول خطیب بغدادی امام ابویوسف اور امام محمد کے تلمیذ اور حنفی تھے۔ تبصرہ مطلوب ہے۔
جواب
مکی بن ابراہیم ثقہ ثبت مگر ان کا حنفی المذھب ہونا ثابت نہیں نہ ہی انہیں کسی ثقہ امام ومحدث نے حنفی مقلد قرار دیا ہے۔
امام ضحاک بن مخلد ابو عاصم النبیل ثقہ ثبت ائمہ أھل السنہ میں سے ہیں انہیں حنفی باور کروانا بلا دلیل ہے اور ان کی صحیح البخاری میں روایات چھ سے زیادہ ہیں اور یہ دعویٰ کہ یہ شرکاء تدوین فقہ حنفی میں سے ہیں بلا دلیل ہے۔ محمد بن عبد الله بن المثنى الانصارى ثقہ ہیں اور امام بخاری کے کبار شیوخ سے ہیں مگر ان کا حنفی المذھب ہونا محتاج دلیل ہے۔
ان تینوں کی مرویات کتب أهل السنة میں صحیحین سمیت میں موجود ہیں مگر انہیں حنفی کہنا بہت بڑا دعویٰ ہے جسے ثابت کرنا ان نادانوں پر قرض ہے ۔ یاد رکھیں یہ لوگ اسی طرح دھوکہ دہی سے کام لیتے ہیں۔
ان تینوں کا تفصیل سے ترجمہ تھذیب التھذیب ،تھذیب الکمال اور بڑی کتب تراجم میں ملاحظہ کریں۔
والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ