سوال (1082)

کیا منت ماننا جائز ہے ؟

جواب

نذر یا منت کی دو قسمیں ہیں ۔
(1) : مشروط نذر : یہ وہ نذر ہے کہ جس میں کسی کام کے ہونے کی شرط لگائی جائے ۔
مثلاً : اگر میرے بیٹے جو شفا مل گیا تو میں دو رکعت نماز پڑھوں گا ۔
(2) : غیر مشروط نذر : یہ وہ نذر ہے جس میں کوئی شرط نہ لگائی جائے۔
مثلاً : میں آج دو رکعت نماز پڑھوں گا ۔
مشروط نذر مکروہ ہے اور اس سے صرف بخیل کا مال نکلوایا جاتا ہے ، غیر مشروط نذر جائز ہے ۔

فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ