سوال (6426)

ایک دوست کی بیوی کی بیضہ دانی میں زخم ہیں، جب وہ ملتے ہیں تو تکلیف بھی ہوتی ہے اور بلیڈنگ بھی، ڈاکٹرز نے انہیں ملنے سے منع کیا ہے؟ کیا وہ مرد اپنی بیوی کو بیک سے مل سکتا ہے؟ لوگ کہتے ہیں اگر عورت کو بیک سے ملا جائے تو نکاح فاسق ہو جاتا ہے، اگر ان کا نکاح فاسق ہو گیا ہو تو انہیں کیا کرنا چاہیے؟ اگر وہ اپنی بیوی کے پاس نہیں جاتا تو کیسے گزارا کر سکتا ہے؟ کیونکہ وہ دوسری شادی کی توفیق نہیں رکھتا۔

جواب

مرد کا عورت کی دبر سے جماع حرام ہے قطعاً کسی صورت میں بھی اس کی اجازت نہیں۔
البتہ عورت کی بیک سے جماع کرنے سے نکاح فاسد نہیں ہوتا لیکن یہ کبیرہ گناہ ہے۔
اس آدمی کیلئے شرعاً حل یہی ہے کہ وہ دوسری شادی کر لے بصورت دیگر روزے رکھے اور صبر کرے۔
اگر شادی کر لے تو اس میں اللہ تعالیٰ خیر سے نوازے گا۔ قرآن میں بھی یہی خبر ہے کہ اگر بندہ فقیر ہے تب بھی نکاح کر لے اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے غنی فرما دے گا۔

فضیلۃ الشیخ نصیر علوی حفظہ اللہ