سوال (5287)

کیا مرد اور عورت کی میت پر ضمیریں الگ الگ پڑھنی چاہیے یا جس طرح مرد پڑھتے ہیں اسی طرح عورت پر بھی پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

جنازے میں ضمیروں کا بدلنا یا نہ بدلنا دونوں ٹھیک ہے، ضمیر خود ایڈجسٹ ہو جاتی ہے، کبھی وجود اور نفس کی طرف جاتی ہے، نفس مؤنث ہے، اس میں کوئی قباحت نہیں ہے، ضمیر کسی بھی اعتبار سے استعمال کی جا سکتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ