سوال (2158)
کیا مروجہ تکافل انشورنس جائز ہے؟
جواب
ہمارے علم کے مطابق انشورنس، تکافل، بیمہ وغیرہ یہ سب ایک ہی چیز کے مختلف نام ہیں، اور ان میں سود، جوا، غرر جیسی کئی ایک قباحتیں موجود ہوتی ہیں۔ سب کمپنیاں تھوڑی کمی بیشی اور الفاظ کی ہیرا پھیری کے ساتھ ایک ہی ماڈل پر چل رہی ہیں۔
پھر بھی اگر کسی عالم دین نے کسی ادارے کو سرٹیفکیٹ دیا ہے کہ یہ شرعی اصول و ضوابط کے مطابق ہے تو ان عالم دین سے اس کی تفصیل و تحقیق پوچھنی چاہیے۔
فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ