سوال (810)

ایک شخص مسجد میں داخل ہوتا ہے ، جماعت ہو رہی ہے وہ سجدہ کی حالت میں نماز میں شامل ہوتا ہے ، اس صورت میں امام کی دوسری رکعت اور مقتدی کی پہلی رکعت ہے ، اب مقتدی سورۃ الفاتحہ سے شروع کرے گا یا ثناء بھی پڑھے گا ؟

جواب

مقتدی پر فرض سورۃ الفاتحہ ہے ، چاہیے مصلی منفرد یا امام کے پیچھے مقتدی ہو ، تو ہر صورت میں سورہ فاتحہ فرض ہے ، اب ثناء اس کو ملی ہی اس حالت میں کہ اس سے ساقط ہو چکی ہے ، امام صاحب قرأت کر رہے ہیں یا سجدے میں ہیں ، اب اٹھنے کے بعد اس کی پہلی رکعت ہے اور امام صاحب کی دوسری رکعت ہے اب اس سے ثناء ساقط ہوگئی ہے ، اب نہیں پڑھے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سورۃ فاتحہ سے شروع کرے گا۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ