سوال (543)

اگر کسی نے فجر میں وضو کیا جرابیں پہن لیں ہیں اور ظہر کے وقت اس نے وضو کیا اور جرابوں پر مسح کر لیا ہے ، لیکن مسجد پہنچ کر وہ جرابیں اتار دیتا ہے تو کیا وہ دوبارہ وضو کرے گا یا صرف پاؤں دھو لے گا ؟

جواب

اس صورت میں نہ وضو کرنے کی ضرورت ہے نہ ہی پاؤں دھونے کی ضرورت ہے کیونکہ آپ نے حالت طہارت میں جرابیں پہنی ہیں ۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ