سوال 6974

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مشائخ کرام! کیا یے بات (مسجد کی صفائی کرنا جنت کی حوروں کا “حق مہر” ہے) صحیح حدیث سے ثابت ہے؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسجد کی صفائی تو انبیاء کا شیوہ اور طریقہ کار ہے اور حکمِ الہی ہے اور باعثِ اجر ہے۔ لیکن کسی بھی صحیح روایت میں یہ بات موجود نہیں کہ یہ حوروں کا حقِ مہر ہے۔ کسی بھی صحیح روایت میں یہ بات موجود نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ