سوال (2055)

کیا موجودہ دور میں بھی یھود دس محرم کا روزہ رکھتے ہیں، اگر نہیں رکھتے ہیں تو مخالفت کس اعتبار سے ہے۔

جواب

اللہ رب العالمین نے قرآن مجید میں ذکر کیا ہے کہ یہود عزیر علیہ السلام کو اللہ کا بیٹا گردانتے تھے، لیکن آج کے زمانے میں شاید ہی کوئی ایسا یہودی ہوگا جو عزیر علیہ السلام کو اللہ کا بیٹا ماننے کا عقیدہ رکھتا ہوگا، بالکل اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں یہود روزہ رکھتے تھے اور ان کی مخالفت کا حکم دیا گیا ہے، آج کے یہود رکھتے ہیں یا نہیں ، ہم ان کا اعتبار نہیں کریں گے، بلکہ شریعت اسلامیہ کے حکم کا اعتبار کریں گے ۔ واللہ اعلم باالصواب

فضیلۃ العالم عبداللہ عزام حفظہ اللہ