سوال (6473)
کیا معجزے سے استدلال کیا جا سکتا ہے؟
جیسے کہ قرآن مجید کی سورت مریم سے معلوم ہوتا ہے کہ جب حضرت مریم ؑکو دردزہ ہوئی تو اللہ تعالیٰ نے ان کو ہدایت کی کہ کھجوروں کے تنے کو ہلائے، تاکہ ان پر تازہ پکی کھجوریں گریں اور وہ اس کو کھائیں اور چشمہ کاپانی پی کر طاقت حاصل کریں۔ اب فلسطین میں موسم گرما کے وسط یعنی جولائی، اگست میں ہی کھجوریں ہوتی ہیں۔ اس سے بھی یہ امر واضح ہو جاتا ہے کہ حضرت مسیؑح کی ولادت جولائی یا اگست کے کسی دن میں ہوئی تھی اور 25دسمبر کی تاریخ غلط ہے۔ (’’مذاہب عالم کا تقابلی مطالعہ‘‘: ص435)
جواب
عمومی طور پر معجزے سے استدلال نہیں کیا جا سکتا، لیکن یہاں عورت نبوت کے درجے پر نہیں تھی، تو اللہ تعالیٰ کا حکم یہ تھا، تو انہوں نے ایسا کیا، البتہ یہ مسئلہ معجزات کے قبیل سے نہیں ہے، یہ کرامات کی قبیل سے ہے، باقی ہماری بات پادریوں سے ہوئی تھی، انہوں نے اقرار کیا کہ ولادت کی تاریخ یہ نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




