سوال (333)

کیا موسیقی اسلام میں حرام ہے ، اس کے بارے میں واضح فرمائیں اور دف کے بارے میں بھی بتادیں ؟

جواب

شیخ البانی کی کتاب “تحریم آلات الطرب” غالبا اس کا ترجمہ ہوگیا ہے ، شیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کی کتاب اسلام اور موسیقی اور ایک اور کتاب غامدی کے جواب میں ہے ، ان کتابوں کا مطالعہ کرنا چاہیے ۔ باقی دف جائز تھی اور جائز ہے ، وہ تو ایسے ہوگا کہ آپ چھوٹے گیھ کے ڈبے کو ایک طرف سے کاٹ لیں ، ایک طرف سے بجنے دیں ، اس طرح کی دف ہوتی تھی ، بغیر گھنٹی اور جھنجھنے کے تھی ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ