سوال (5489)

کیا مؤذن بھی اذان کے بعد کی دعائیں پڑھے گا؟

جواب

دیکھیں! ظاہری الفاظ کو لے لینا کہ بس یہ تو اسی کے لیے ہے جو اذان سن رہا ہے، مسئلہ یہ ہے کہ اذان پڑھنے والا، اذان کہنے والا، اذان دینے والا — اس کو اجر سے محروم کس بنیاد پر کیا جا رہا ہے؟ ظاہر سی بات ہے کہ ہر مسلمان ہی اس کا مکلف ہے، اور وہی اس کا مخاطب ہے کہ اذان کے بعد آپ نے درود پڑھنا ہے، مسنون دعا کرنی ہے اس کو بھی کرنا چاہیے۔ اتنے الفاظ کو ظاہر میں لے کر ظاہری فتویٰ نہیں دینا چاہیے کہ بس یہ اسی کے لیے ہے، مؤذن اس میں شامل نہیں ہے۔ مؤذن بھی شامل ہے، اور ہر وہ شخص شامل ہے جو مسلمان ہے اور اذان کو سنتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ