سوال (5108)
جیسے کہ ہم لوہے کے سکریپ کے کاروبار سے منسلک ہیں تو ہم جائز منافع کلو میں کتنا کما سکتے ہیں؟ شرعی لحاظ سے کوئی حد معلوم ہے ، وہ بات الگ ہے کہ جب ایک دم ریٹ چڑھ جائے؟
جواب
شریعت نے آپ کے نفع پر کوئی حد بندی نہیں لگائی، الا یہ کہ ایک فتنہ سا بپا ہو جائے، غریب کی روزی ماری جائے، وہ ایک الگ بات ہے، حاکم وقت قدم اٹھالے، عمومی طور پر شریعت نے نفع کی کوئی تناسب طے نہیں کی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ