سوال (1257)
کیا منہ بھر کے الٹی آ جانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب
اگر کسی شخص کو روزے کی حالت میں خود بخود قے آ جائے ، تو اس کا روزہ صحیح ہے قے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، اس کی دلیل حدیث مبارکہ میں ہے کہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: “جس شخص کو خود بخود قے آ جائے تو اس پر قضا نہیں ہے، لیکن جو عمداً قے کرے وہ قضا دے”۔
[ترمذی : 720]
اس روایت کو البانی رحمہ اللہ نے “صحیح ترمذی” میں صحیح قرار دیا ہے۔
فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ
اس مسئلہ میں تفصیل ہے ، “مقاصد روزہ ابن تیمیہ” میں اس کا بیان ہے۔ کبھی ٹوٹتا ہے کبھی نہیں ٹوٹتا ہے ۔ «اس کتاب کا ترجمہ ہوا ہے ، اس کو دیکھیں»
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ
یہ حدیث مرفوعا ثابت نہیں ہے ، موقوفا صحیح ہے۔
فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ