سوال (6196)
ایک شخص مکمل طور پر حدیث کو ماننا چھوڑ دے تو کیا اس کا مسلمان ہونا ثابت ہو جائے گا؟
جواب
اگر اس کے سامنے اہل علم حجت قائم کر چکے ہیں، پھر بھی وہ اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے، پھر وہ کفر میں داخل ہوجائے گا، جاہلیت کا دورہ دور ہے، اس لیے حجت مکمل کرنا ضروری ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




