سوال (6328)

اگر مقتدی امام کے پیچھے غلطی کردے تو اس صورت میں منفرد طور پر سجدہ سہو ہوگا؟

جواب

فتویٰ تو مل سکتا ہے، لیکن ہمارا رجحان یہ ہے کہ کچھ چیزیں جو فرض اور رکن کے مقام پر ہوں، وہ چھوٹ جائیں، تو انفرادی بندے کا سجدہ سہو نہیں ہوگا، امام کی اتباع کی وجہ سے ساقط ہو جائیں گی، اگر امام غلطی کرے گا، اس کے ساتھ کرنا ہوگا، لیکن انفرادی کی کوئی دلیل نہیں ہے، پھر بھی اگر کوئی کرلے، سختی کے قائل نہیں ہیں، لیکن صحیح بات یہ ہے کہ امام کی اتباع کی وجہ سے کچھ چیزیں معاف کردی گئی ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ